عوام میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگہی پیدا کرنا ناگزیر ہے، ماہرین ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی

88

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر میئر آفس اسلام آباد میں منگل کو تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرماہرین نے کہا کہ ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سے ہر دن 4 سے 5 سو لوگ متاثر ہوتے ہیں،ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ اور اس سے متعلق عوام میں آگہی ناگزیر ہے۔ مئیر آفس اسلام آباد میں تمام اسٹاف کے نجی لیب کے اشتراک سے فری ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کرائے گئے۔ اس موقع پرمیئر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں ہیپیٹائٹس کی فری ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یو سی لیول پرشہریوں کے مرحلہ وار ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ مئیر آفس میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی مئیر سیدذیشان شاہ نے بھی ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کرائے۔