عوام نے اپنی طاقت سے حکومت کو غیر مستحکم کرنیکی کوششوں کو ناکام بنا دیا‘ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

125

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ عوام نے اپنی طاقت سے حکومت کو غیر مستحکم کرنیکی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ترقی کے دشمنوں کو زیر کر کے ملک کو ایک خوشحال ریاست بنا کر دم لیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بھکر میں فاطمہ الزہرہ ویلفیئر ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہون نے کہا کہ ہمارے تین سالہ اقتدار میں دھرنوں کی سیاست کے ذریعے حکومت کو غیر مستحکم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وزیر اعظم کی سیاسی بصیرت کی بدولت ہم نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ضرب عضب اور کراچی آپریشنز کے ذریعے قیم امن کیلئے اہداف حاصل کئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت،قومی سلامتی کے ادارے اور عوام دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہیں اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔