عوام نے پی ڈی ایم کے منفی بیانیے کو مسترد کردیا ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

37
برطانیہ کے وائرس ''سٹرین'' کی پاکستان میں موجودگی ثابت ہو گئی ہے، یہ سٹرین وائرس زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد
برطانیہ کے وائرس ''سٹرین'' کی پاکستان میں موجودگی ثابت ہو گئی ہے، یہ سٹرین وائرس زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور۔10فروری (اے پی پی):تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حیدر آباد کا جلسہ بر ی طرح فلاپ ہوا، عوام نے پی ڈی ایم کے منفی بیانیے کو مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے وہ اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ سے بھی کوئی طوفا ن نہیں آجائے گا ‘حکومت آئینی مدت سے پہلے کہیں جانیوالی نہیں اپوزیشن کو اگر کوئی وہم ہے تووہ دور کر لے۔اپنے دفتر میں وفودسے گفتگو کے دوران ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان غر یبوں کی ترقی کے لیے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہے ہیں جو اپوزیشن سے ہضم نہیں ہو رہے تحر یک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے24گھنٹے متحد ہو کر کام کر رہی ہے اور ہر آنیوالا عوام کیلئے ریلیف لیکر آرہا ہے۔