سرگودھا ۔ 18 نومبر (اے پی پی):انجارچ وفاقی محتسب سرگودھا ریجن ملک مشتاق احمد اعوان نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اور ان کی شکایات کا ہر صورت ازالہ کیا جائےگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےآج سٹی سروس کے پروگرام شاہین سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محکمہ پاسپورٹ ، نادرا ، پاکستان پوسٹ ، پاکستان ریلوے ودیگر وفاقی محکمہ جات کے متعلق بذریعہ لائیوفون کالز سامعین کی شکایات سنیں اور ان کے سوالات کے جواب دیئے اور اس بات کا اعادہ کیاکہ متعلقہ سرکاری محکمہ جات کے متعلق عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی محتسب کی جانب سے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے ۔