عوام کو ریلیف نہ دینے والے محکموں کا کڑا احتساب کیا جائے گا،بربگیڈیئر(ر)بابر علائو الدین

11

ملتان ۔ 20 جون (اے پی پی):چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابرعلائوالدین نے ملتان کا دورہ کر کے نشتر ٹو ہسپتال کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی ۔بیربریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین کے ہمراہ سٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، میجر نوید اسلم اور کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی بھی تھے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاوالدین نے نشتر ٹو کے آئی سی یو،آوٹ ڈور اورمختلف وارڈز کی انسپکشن کی۔بربگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین کا سرجنز کی کمی،ڈیلی ویجز ملازمین کو مکمل تنخواہیں نہ ملنے پر اظہار برہمی کیا اور وینٹی لیٹرز نہ ہونے اور ناقص طبی سہولیات کا بھی سخت نوٹس لیا۔

چیئر پرسن وزیراعلی انسپکشن و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ نے محکمہ صحت کو فوری اقدامات کا الٹی میٹم دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے۔نشتر ہسپتال میں طبی سہولیات بہتر بناکر مزید مریضوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں کی کڑی مانیٹرننگ کرکے گڈ گورننس ماڈل نافذ کرنا ترجیح ہے۔تمام ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔برگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ دینے والے محکمہ جات کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔