ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 08 اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے جو بھی حکومت آئے اسے ویلکم کریں گے، عوام جس کو ووٹ دے اسے قبول کرنا چاہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیئے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیئے ۔ فتح و شکست سیاست کا حصہ ہیں ہار کے خوف سے جمہوری عمل اور انتخابات سے بھاگنا سیاسی جماعتوں کو زیب نہیں دیتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،تحصیل چیئرمین پہاڑ پور مخدوم سید الطاف حسین شاہ، ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر قیضار خان میاں خیل اور دیگر معززین علاقہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔
پی آئی ڈی ریجنل دفتر آمد پر انچارج محمد فضل الرحمان نے عملہ کے ہمراہ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی اوراسٹیٹ لائف انشورنس کے چیئرمین شعیب جاوید حسین کا استقبال کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ڈی ریجنل دفتر کا افتتاح کرکے مقامی صحافیوں سے کئے گئے ایک اور وعدہ کی تکمیل ہوگئی ہےیہ ڈیرہ کی صحافی برادری کیلے اچھا شکون ہے جس پر میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی آئی ڈی کے حکام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں نگران حکومت کا قیام ہونے جارہاہے امید کرتے ہیں کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر فری اینڈ فیر الیکشن کراے گی ،عوام کے ووٹ کی طاقت سے جو بھی حکومت آے اسکو ویلکم کریں گے عوام جس کو ووٹ دے ہمیں اسکو قبول کرنا چاہے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیرہ میں 11 سنٹرز کا افتتاح کرچکے ہیں
جبکہ شہر میں پی ٹی وی اور اے پی پی کے دفاتر بھی بحال ہوچکے ہیں ،انتخابات میں پارٹی لیڈر شپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر سیٹ پر الیکشن لڑیں ، ملک کے اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے۔جو شخص 9 مئی کے افسوسناک اقعات میں ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہے ۔ قبل ازیں پی آئی ڈی ریجنل دفتر کے انچارج محمد فضل الرحمان نے دفتر کی بحالی پر وفاقی حکومت،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب،وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی،پی آئی او مبشر حسن،صوبائی ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق خلیل اور اسلام آباد ، پشاور پی آئی ڈی کے عملہ ، ریجنل دفتر کے عملہ اور ڈیرہ کی صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔