سرینگر ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر عوامی مجلس عمل نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں بار بار کرفیو اورپابندیوں کے نفاذ اور کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ اور روحانی مرکز تاریخی جامع مسجد کی ناکہ بندی اور لوگوں کو وہاں نماز جمعہ اداکرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔