اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا ہے کہ عورت کا جائیداد پر کنٹرول کا حق معاشی ترقی کے حصول میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ لیگل ایڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے وفاقی وزیر شازیہ مری نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھریلوں فیصلے کرنے کا اختیار خواتین کی خودمختاری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، سماجی رکاوٹیں خواتین پر گھریلوں تشدد کو روکنے کی راہ میں حائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت کا مرد پر معاشی انحصار بڑھتے ہوئے گھریلو تشدد کا ایک اہم جزو ہے، پاکستان کا آئین عورت کو جائیداد کے کنٹرول کی اجازت دیتا ہے۔