عید الاضحی پر ستھرا پروگرام کے تحت صفائی کا بہترین نظام دیکھنے میں آیا ، چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب

26

سرگودھا۔ 10 جون (اے پی پی):عید الاضحی پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سلا نوالی ہی نہیں بلکہ پنجاب کے تمام شہروں میں صفائی کا بہترین نظام دیکھنے میں آیا جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب رانا منور غوث خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے سلانوالی کے مختلف بازاروں گلی محلوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے جس طرح پہلی بار سلانوالی جیسے علاقہ میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا وہ قابل تحسین ہے۔ رانا منور غوث خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سلانوالی کو ماڈل تحصیل بنانا میری ترجیح ہے اور انشاء اللہ سلانوالی کے عوام سے جو وعدے کیے ہیں

انہیں مقررہ مدت میں پورا کروں گا اور آنے والے دنوں میں سلانوالی پنجاب کی 144 تحصیلوں میں پہلے نمبر ہوگی سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے اب سیوریج پینے کے صاف پانی اور سٹریٹ لائٹ پر توجہ دی جا رہی ہے۔