عید الاضحی پر ضلع چنیوٹ کو زیروویسٹ رکھنے کا مشن،ڈپٹی کمشنر خود میدان عمل میں

53
عید کے پہلے روزضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی 730 ٹن ویسٹ اٹھاکر ڈمپ کی گئی

چنیوٹ ۔ 08 جون (اے پی پی):عید الاضحی پر ضلع چنیوٹ کو زیروویسٹ رکھنے کا مشن میں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل خود میدان میں آگئے۔انہوں نے شہر بھرکا دورہ کر کے چنیوٹ شاہرات سمیت اندرونی گلیوں،بازاروں اور دوردرشن علاقوں میں عید صفائی پلان پر عملدرآمد چیک کیا اورکنٹینرز کو زیروویسٹ کرنے کا جائزہ لیا۔

تندہی سے ڈیوٹی پر موجود ویسٹ ورکرز سے خصوصی گفتگو کی اورعید قربان پر اپنی چھٹی قربان کرنے کے جذبہ کو سراہا ،ویسٹ ورکرز کو انعامات بھی دیئے۔ وہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آگاہی کیمپس پر بھی گئے۔شہریوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کئے۔وزن کے کنڈے بھی چیک کیئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا بھی جائزہ لیا۔