عید الاضحی کی تعطیلات ختم،دفاتر میں سائلین کا رش کم رہا

19

سرگودھا۔ 10 جون (اے پی پی):عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود دفاتر میں سائلین کا رش کم رہا،منگل کر روزعید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد شدید گرمی کے باعث دفاتر میں آنے والے سائلین کی تعداد کم تھی جو لوگ دفاتر آئے ہیں وہ ایک دوسرے کو عید ملنے کے ساتھ ساتھ مبارکباد دینے میں مصروف رہے

بازاروں میں بھی رش نہ ہونے کے برابر تھا کیونکہ عید کی خریداری کے بعد لوگوں میں خریداری کا رجحان نہ صرف کم تھا بلکہ گرمی کی شدت کے باعث صبح سویرے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی اور گرمی عروج پر تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے گھروں سے نکلنے سے اجتناب کیا اکثر بازاروں میں دکاندار تمام دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں باہر نکلنا خود کو بیمار کرنے کے مترادف ہے جبکہ دکانداروں کو کہنا ہے کہ عید کی خریداری کے باعث لوگ عید کے بعد کم از کم 10 سے 12 دن بعد ہی بازاروں میں خریداری کے لیے آتے ہیں۔