ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 16 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واسا کی جانب سے مخصوص پلاسٹک بیگز تقسیم کیے جارہے ہیں جن کا مقصد آلائشوں کو بہتر طریقے سے ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں واسا ڈیرہ جانب سے عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی برقراررکھنے کے لئے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ سینی ٹیشن عملہ شہریوں میں ویسٹ مینجمنٹ بیگز تقسیم کر رہا ہے۔ بائیو ڈیگریڈیبل بیگز ڈسٹریبیوشن کاؤنٹر سے بھی شہریوں میں مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شہری علاقوں میں سینٹری انسپکٹر کے ذریعے جبکہ دیہی علاقوں میں سیکرٹری یونین کونسل کے ذریعے بیگز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ویسٹ بیگز کی تقسیم کا مقصد شہر میں گندگی اور تعفن کو پھیلنے سے بچانا ہے۔ ویسٹ بیگز کو استعمال میں لاکر آلائشوں کو تلف کرنا آسان ہو گا۔ بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کچھ عرصہ بعد قدرتی طور پر گل سڑ کر خود ہی کچرے میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔