عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار یکم مئی اتوار کو ہوگا

64

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اتوار یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ چاند کے حوالے سے حتمی اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔