عیدالفطر کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا

122

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) عید الفطر کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ وہ قیدی ہیں جو اپنی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ صوبائی حکومتوں نے کل 27 کروڑ روپے ان قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کئے۔