غازی خان پولیس نے پانچ من چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا

303
چرس

ڈیرہ غازی خان ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):ضلع غازی خان پولیس نے کارروائی کے دوران 5من 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر منشیات سمگلروں کے خلاف ضلع بھر میں بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے اور تحصیل تونسہ کی تھانہ صدر پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر جامکی گیپ انڈس ہائی وے پر ٹرک SEA/913 جو ڈیرہ اسماعیل خان سے صوبہ پنجاب تونسہ شریف آرہا تھااسے روک کر تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے چرس 210 کلوگرام (5 من 10 کلو) برآمد ہوئی اور پولیس نے ملزمان کوئٹہ کے رہائشی محمد اکرم اور پشین کے رہائشی کریم اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلرز ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے یہ چرس براستہ سخی سرور پنجاب میں سمگل کرنی تھی لیکن فورٹ منرو راستہ بند ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل سے صوپنجاب میں داخل ہوئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔