غانستان کو پاکستانی برآمدات میں 34.55 فیصد اورافغانستان سے درآمدات میں 90.90 فیصد کمی

88
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اف اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 34.55 فیصد اورافغانستان سے درآمدات میں 90.90 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020ءتک کی مدت میں افغانستان کو123.750 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.55 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 166.515 ملین ڈالرتھا۔گزشتہ مالی سال میں افغانستان کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 888.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں افغانستان سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 90.90 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی، جولائی سے لیکراگست 2020ءتک کی مدت میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 9.51 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 18.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔گزشتہ مالی سال میں افغانستان سے درآمدات کا مجموعی حجم 121.83 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔