غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اعلیٰ ترین اہداف تک پہنچنا ہو گا،ڈاکٹر اقرار احمد

134
ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی پر 145 دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں،98 کو جرمانے عائد کیے گئے

فیصل آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ سال 2050 میں دنیا کی آبادی 9ارب سے بھی تجاوز کر جائے گی جس کی مناسبت سے غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی سائنسدانوں کو دستیاب زمینی و آبی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے زرعی اجناس کی پیداواریت کو اعلیٰ ترین اہداف تک پہنچانا ہو گا۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ غذائی ضروریات کے حوالے سے زرعی جامعہ نے زرعی پیداوار میں شاندار اضافہ کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں کسانوں کو زمین کی ذرخیزی، کھادوں کے استعمال، موسمی تبدیلیوں کے تناظر میں پیداواری منصوبوں کی ازسرنو تشکیل، مشینی کاشت کے نئے انداز اور ویلیوایڈیشن کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ کے سلسلے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں جلدکسان میلوں اور تربیتی سیمینارز کا بھی اہتمام کیاجائے گا تاکہ زرعی سائنسدان براہ راست کسانوں کیساتھ باہمی رابطے کے ذریعے ان کے مسائل کے حل اور ملک میں زرعی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔