- Advertisement -
گوجرانوالہ۔28 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جانوروں کی مفت تقسیم کامقصد نہ صرف مستحق بیوہ خواتین کو باعزت ذریعہ معاش فراہم کرکے ان کو معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے بلکہ اس کااصل مقصد ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام ہے جس سے نہ صرف بیوہ خاتون بلکہ اس کے بچے بھی اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کے منصوبہ ” صوبہ پنجاب میں غریب و مستحق بیوہ خواتین کی غربت کا خاتمہ بذریعہ جانوروں کی مفت تقسیم کے تحت ضلع نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48230
- Advertisement -