کابل ۔06 نومبر (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان کے مربوط حملوں میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوگئے، ننگرہار میں طالبان کے خلاف آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،ہ فرح میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کمانڈرسمیت 5طالبان ہلاک ہوگئے،کابل میں نامعلوم افراد نے آسٹریلوی خاتون کو اغواءکرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سینکڑوں طالبان نے غزنی میں مربوط حملے کئے ،اس دوران دو خودکش حملہ آوروں نے اپنے جسموں سے بندھے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا ،ایک دھماکہ ضلعی آفس کمپلیکس کے قریب ہوا جس میں پبلک آرڈر پولیس کمانڈر ہلاک اور5دیگر افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں ایک 6طالبان ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔