28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںغزہ اور کشمیر میں مظالم فوری بند ہونے چاہئیں، کھیئل داس کوہستانی

غزہ اور کشمیر میں مظالم فوری بند ہونے چاہئیں، کھیئل داس کوہستانی

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ، اور یہی بین المذاہب ہم آہنگی، ملک کی ترقی اور استحکام کی ضامن ہے، غزہ اور کشمیر میں ہونے والے مظالم فوری بند ہونے چاہئیں۔ حیدرآباد کے گرونانک دربار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی نے کہا کے ہم ہمیشہ ملک کی سلامتی خوشحالی اور پاک فوج کے لئے دعا کرتے ہیں۔

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ جب انہوں نے وزارت کا منصب سنبھالا، اُس وقت رمضان کا مہینہ تھا اور اسی دوران ہولی کا تہوار بھی آیا۔ ہر مذہب کے ماننے والوں نے اپنے اپنے تہوار آزادانہ طور پر منائے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں۔ ویساکھی میلے کے موقع پر بھارت اور دیگر ممالک سے ہزاروں یاتریوں کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح ہدایات دی ہیں کہ جتنے بھی یاتری آئیں، انہیں سہولت دی جائے، ہزاروں یاتریوں کو ویزے جاری کئےگئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا نظریہ قائداعظم کے نظریے سے ہم آہنگ ہے اور ریاست کی پالیسی یہی ہے کہ ہر مذہب کے ماننے والے اپنی رسومات آزادی سے ادا کریں۔

- Advertisement -

ہم کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ عالمی مظالم پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ اور کشمیر میں ہونے والے مظالم فوری بند ہونے چاہئیں۔ گردوارے کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ ہندو برادری نے اپنے طور پر بنایا ہے اور دنیا بھر کے سکھوں و ہندوؤں کو دعوت دی کہ آئیں، دیکھیں اور گرو کی کرپا کا مشاہدہ کریں۔

اگر کسی کو اس گردوارے کی زیارت کرنی ہے تو مجھے بتائے، میں خود ویزا لے کر دوں گا اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584819

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں