غزہ میں بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے ، ورلڈ فوڈ پروگرام

6

اقوام متحدہ ۔27جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر 112 بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں زیادہ تر خاندان دن میں ایک وقت کے کھانے پر زندہ ہیں جبکہ ایک تہائی خاندان پورا دن بغیر کھائےپیئے گزار رہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بالغ افراد معمول کے مطابق کھانا چھوڑ رہے ہیں تاکہ بوڑھے افراد اور بچوں کو کھانا مل سکے اور جنوری سے اوسطاً روزانہ کی بنیاد پر 112 بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ایجنسی نے مزید کہاکہ خوراک کی اس شدید قلت کے باعث غزہ کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خوراک کی کم مقدار کھانے پر مجبور ہیں۔