22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں غذائی صورتحال تباہ کن ہے،عالمی ادارہ خوراک

غزہ میں غذائی صورتحال تباہ کن ہے،عالمی ادارہ خوراک

- Advertisement -

ٹوکیو ۔25اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی میک کین نے غزہ میں غذائی صورتحال کو "تباہ کن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بھوک کے باعث ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں شدید غذائی قلت ہے، اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایف پی ہی واحد ادارہ ہے جو غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک فراہم کر سکتا ہے، لیکن اسرائیلی افواج کی رکاوٹوں کے باعث امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم پر بندوقیں تان لی جائیں یا ٹینک آ جائیں، تو کام کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2 مارچ 2025 سے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے غزہ کو امداد کی فراہمی معطل ہے۔ بعد ازاں اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایک نیا نظام متعارف کرایا، جس کے تحت امداد کی تقسیم کے اختیارات غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن کو دے دیے گئے۔

- Advertisement -

بین الاقوامی تنظیموں نے اس اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، خاص طور پر امداد کی تقسیم صرف "محفوظ علاقوں” میں کرنے پر۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 62,000 سے زائد فلسطینی شہید اور 157,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ بھوک سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 270 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 112 بچے شامل ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں