31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں چند بیکریوں نے دوبارہ روٹی بنانا شروع کر دی، ورلڈ...

غزہ میں چند بیکریوں نے دوبارہ روٹی بنانا شروع کر دی، ورلڈ فوڈ پروگرام

- Advertisement -

روم ۔23مئی (اے پی پی):ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں چند بیکریوں نے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد روٹی کی پیداوار اور تقسیم دوبارہ شروع کر دی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ڈبلیو ایف پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جنوبی اور وسطی غزہ میں متعدد بیکریوں نے روٹی کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔

درجنوں ٹرک بالآخر کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ سے اپنی کھیپ وصول کرنے اور رات بھر اسے پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈبلیو ایف پی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ بیکریاں اب گرم کھانوں کے مراکز کے ذریعے روٹی تقسیم کر رہی ہیں۔فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے اعلان کیا کہ گزشتہ 2 دنوں میں غزہ میں بھوک سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر 29 بچے اور بزرگ شہیدہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں