- Advertisement -
غزہ ۔26مئی (اے پی پی):غزہ کی پٹی پر پیر کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں55 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ شہر کے الدراج علاقے میں واقع فہمی الجرجاوی سکول کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 36 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
حملے کے بعد علاقے میں لگے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔ایک علیحدہ واقعے میں، جبالیہ البلد کے علاقے میں رہائشی گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا، جس میں مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601372
- Advertisement -