31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںغیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری...

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 28 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ضلع شیخوپوره کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل متحرک ہے ، اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع بھر میں جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حقیقی مقاصد حاصل کیے جائیں گے ، سٹی شیخوپوره سمیت ضلع بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اور دکانداروں کا سامان ضبط کیا جا رہا ہے ، دوران آپریشن پختہ اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیاجا رہا ہے اور تجاوزات کرنے والوں کا سامان بھی ضبط کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے گا اور تمام شہروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا، عوام الناس کو کہیں بھی تجاوزات نظر نہیں آئیں گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552959

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں