28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںغیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم بلا تعطل جاری...

غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم بلا تعطل جاری ہے ،ترجمان پولیس

- Advertisement -

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم بلا تعطل جاری ہے۔انخلا مہم کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے4111 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مہم کے دوران 5950 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 1839 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 05 سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو بہرصورت واپس بھجوایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا رہی ہے،سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکیننگ، سکریننگ کے مطابق چیکنگ کی جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579100

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں