غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 19 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں‘ سٹیٹ بینک

86
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 19 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس 12 اپریل 2019ءکو 9 ارب 24 کروڑ 37 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 95 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے۔