- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ سکواش کھلاڑیوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرائی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف سہیل امان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کھیلنے کے لئے آئے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو جمعہ کو سیر وتفریح کے لئے شمالی علاقہ جات کے مختلف تفریح مقامات کی سیر کرائی گئی ‘ ہانگ کانگ ‘ مصر ‘ فرانس ‘ امریکا اور برطانیہ سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستانی کھلاڑی اور سکواش فیڈریشن کے حکام بھی ہمراہ تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=62363
- Advertisement -