غیر وابستہ ممالک کی تحریک کا 17واں سربراہی اجلاس وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی نمائندگی کی

149

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) غیر وابستہ ممالک کی تحریک ( این اے ایم ) کا 17واں سربراہی اجلاس وینزویلا میں دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ۔ اجلاس کے دوران پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کےلئے جاری جائز جدوجہد کو ریاستی جبر کے ذریع ےدبانے کی بھر پور مخالفت کی ہے ۔ دفتر خارجہ سے پیر کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق 17اور 18ستمبر 2016ءکو وینز ویلا میں منعقد ہونے والی دو روزہ سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کی ۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر غیر وابستہ ممالک کی تحریک کی جناب سے دہشت گردی کے خاتمہ ، حق خود ارادیت کے حق ، شام ، یمن ، افغانستان اور عراق کی صورتحال کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ اس موقع پر مشیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کوکشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جس کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔