غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کرنے والے کو دو بار سزائے موت کی سزا

90
راولپنڈی، زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا

مظفرگڑھ۔۔۔ 24 دسمبر (اے پی پی):غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق مقدمہ نمبر 820/22 بجرم 302 تھانہ سنانواں کے علاقہ میں غیرت کے نام پر مشہور مقامی صحافی عبداللہ نظامی اور اس کی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم محمد عامر ولد محمد رمضان قوم سہو کو ٹھوس شہادتوں , ثبوتوں کے نتیجے میں عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو جناب ملک امان اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دو بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ملزم نے غیرت کے نام پر صحافی عبداللہ نظامی اور ان کی اہلیہ کو کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔