23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںغیرحاضراساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر منگچر

غیرحاضراساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر منگچر

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) جمیل احمدبلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی کا گورنمنٹ پرائمری سکول رنگی منگچر کا دورہ کیا ۔

موقع پر سکول بند اور تمام سٹاف غیر حاضر پایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ سکول میں حاضریاں یقینی بنائیں غیرحاضراساتزہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کیونکہ اساتذہ کی غفلت اور لاپروائی سے طلباء کا تعلیمی ماحول متاثر ہورہا ہے جو قابل برداشت نہیں ہے اور وزیراعلی و چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں غیر فعال سکولوں کو مکمل طور پر فعال بنا کر غیر حاضر تدریسی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں