25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانس میں دو روزہ اے آئی سمٹ 10 فروری سے شروع ہوگی

فرانس میں دو روزہ اے آئی سمٹ 10 فروری سے شروع ہوگی

- Advertisement -

پیرس۔4فروری (اے پی پی):فرانس میں دو روزہ اے آئی سمٹ10 فروری سے شروع ہو گی جس میں 80 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اپنی سرکاری رہائش ایلیسی پیلس میں سائنسدانوں اور نوبل انعام یافتہ افراد کی میزبانی کریں گے۔

جمعرات اور جمعہ کو پولی ٹیکنک انجینئرنگ سکول میں سائنس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ سمٹ میں اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین ،گوگل کے باس سندر پچائی اور نوبل انعام یافتہ ڈیمس ہاسابیس ، فرانسیسی اے آئی ڈویلپر مسٹرال کے بانی آرتھر مینش شرکت کریں گے ۔ میکرون کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وینفینگ کی میزبانی پر بات چیت ہو رہی ہے،

- Advertisement -

اور ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا ایکس کے مالک ایلون مسک نے دعوت قبول کی یا نہیں ۔ اور نہ ہی ابھی یہ بتایا گیا ہے کہ سمٹ میں امریکا اور چین سے کون شرکت کرے گا۔ فرانسیسی ایوان صدر نے بیان میں کہا کہ سمٹ میں صرف انتہائی اعلیٰ سطح کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ یورپ سے تصدیق شدہ مہمانوں میں یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین اور جرمن چانسلر اولاف شولز شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں