فرانسیسی صدر کا سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر لیبیا کے ساتھ اظہاریکجہتی

142
فرانسیسی صدر کاسیلاب سے جانی و مالی نقصان پر لیبیا کے ساتھ اظہاریکجہتی

پیرس ۔13ستمبر (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر لیبیا کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں لیبیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور جاں بحق ہونے والوں افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبیا کو ہنگامی امداد کی فراہمی کے لئے فرانس کے وسائل کو فعال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وسطی بحیرہ روم میں "ڈینیئل ” طوفان نے لیبیا کے شہروں بن غازی، بیضا، مرج، سوسہ اور درنہ کو متاثر کیا ہے۔ملک کے مشرقی شہر درنہ میں اموات 3 ہزار سےتجاوز کر گئی ہیں ۔