پیرس۔ 13 ستمبر (اے پی پی)فرانس کے وزیرِ خزانہ برونو لیمار کو قتل کے تین دھمکی آمیز خطوط ملے جن میں تین گولیاں بھی رکھی گئیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ خزانہ کے سکیورٹی معاون نے بتایا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وزیرِ خزانہ کو یہ خط کس نے بھیجے اور بھیجنے والے کا مقصد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خطوط سیاست دانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برونو لیمار کو کے لیے پہلا دھمکی آمیز خط اگست میں پولیس کو ارسال کیا گیا تھا جب کہ دوسرا خط وزیرِ خزانہ کی رہائش گاہ پر براہ راست موصول ہوا۔تیسرے خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ خط گزشتہ منگل کو موصول ہوا اور اس میں پستول کی تین گولیاں بھی رکھی گئی تھیں۔ جب کہ اس تحریر تھا کہ دو گولیاں برونو لیمار کے لیے ہیں اور تیسری فرانس کے وزیرِ بجٹ جیرالڈ دخمنن کے لیے ہے۔