فرح عظیم شاہ کی سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت

221
ترجمان حکومت بلوچستان کی مستونگ میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ۔6مارچ (اے پی پی):ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے سبی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت و زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.بد امنی اور عدم استحکام پیدا کر کے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی جارہی ہے. ایسی تمام سازشوں کو عوام کے تعاون و حمایت سے ناکام بنایا جائے گا.

ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے جان نثاروں پر فخر ہے عوام کی جان و مال اور ملکی بقا کیلئے جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں. ترجمان صوبائی حکومت نے شہداکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔