فرض کی راہ میں جان قربان کرنےوالے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر مل گیا،ترجمان پنجاب پولیس

153
فرض کی راہ میں جان قربان کرنےوالے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر مل گیا،ترجمان پنجاب پولیس

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہدا کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں، ترجمان پولیس کے مطابق فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا،کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا گیا ہے،

شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ اسلم ٹائون رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا،ترجمان نے بتایا کہ کانسٹیبل ذیشان خرم 2011 میں بھرتی ہوااور13 برس محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دیں، کانسٹیبل ذیشان خرم نے رواں سال جون میں تھانہ شیدانی رحیم یار خان کے علاقہ میں ڈکیتوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا ،

کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے لواحقین میں والدہ، اہلیہ ، 02 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے

،ترجمان نے کہاکہ آئی جی پنجاب کا کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کانسٹیبل ذیشان خرم شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔