فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور

84

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):سانحہ لبرٹی چوک، سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی 16ویں برسی پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 06 بہادر شہدا اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سوموار کو جاری بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس افسران اورجوانوں نے2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سمیت سپورٹس و کلچرل سرگرمیوں کی بحالی میں کلیدی کردار ہے، شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہدا پولیس کے اہلخانہ کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ٹریفک وارڈن تنویر اقبال، ہیڈ کانسٹیبل فیصل رشید نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، کانسٹیبلز مدثر ندیم، ظفر اقبال، محمد سلطان، ٹیپو فرید نے جام شہادت نوش کیا۔