فرنٹیئر کور بلوچستان اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، افغان خفیہ ادارے کا مشتبہ سہولت کار گرفتار

91

راولپنڈی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے افغان خفیہ ادارے کے مشتبہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فرنٹئیر کور اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جبکہ موسیٰ کالونی اور سنگن کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں افغان خفیہ ادارے کے مشتبہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔سنگن میں آپریشن کے دوران ایف سی نے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلئے ۔ انسداد اسلحہ مہم کے دوران سبی، تلی اور ڈیرہ مراد جمالی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر اسلحہ ایف سی کے حوالے کیا۔