فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز، دفاعی چیمپئن نڈال، سٹیفانوس، گوفن، نیشکوری اور لونڈریرو نے دوسرا مرحلہ عبور کرلیا

82

پیرس ۔ 30 مئی (اے پی پی) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، سٹیفانوس سٹسپاس، ڈیوڈ گوفن، کائی نیشکوری اور جان لونڈیرو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی یانک میڈن کو 6-1، 6-2 اور 6-4 سے شکست دے کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ہوگو ڈیلین کو شکست دی، ان کی جیت کا سکور 4-6، 6-0، 6-3 اور 7-5 رہا، ڈیوڈ گوفن نے میومیر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی گوفن نے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی، جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری نے فرانس کے جوویلفریڈ تسونگا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4، 6-4 اور 6-4 سے مات دے کر تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ارجنٹائنی کھلاڑی جان لونڈیرو فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کو زبردست مقابلے کے بعد 6-2، 3-6، 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کے نیکولاس ماہوت اپنے حریف کو ہرا کر تیسرے راﺅنڈ میں داخل ہو گئے۔