فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور ایلینا سویٹولینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

134
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس۔5جون (اے پی پی): بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی آریاناسبالینکا، یوکرین کی ایلینا سویٹولینا،جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا اور روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ بیلجیم کی ایلیس مرٹینز ،روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کساتکینا اورامریکی کھلاڑی سلونی سٹیفنز میگا ایونٹ کےپری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر سے باہر ہوگئیں۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلا روس کی ا ٓریاناسبالینکانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی حریف کھلاڑی سلونی سٹیفنز کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کر لی ، انہوں نےحریف روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کساتکینا کو 4-6 اور 6-7(5-7) سے شکست دی ۔

چوتھے رائونڈ کے دیگر میچوں میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے حریف روسی کھلاڑی ایلینا اراراتونا آوانیشین کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے اور روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا نے بیلجیم کی ایلیس مرٹینز کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کے کوارٹر فائنل مرحلے میں بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی آریاناسبالینکا کا مقابلہ یوکرین کی ایلینا سویٹولیناسے ہوگا جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کا مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا سے ہوگا۔