فروری 2022کے دوران فٹبالز کی قومی برآمدات میں 164فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس

68
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):فروری 2022کے دوران فٹبالز کی قومی برآمدات میں 164فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2021کے دوران برآمدات کا حجم 1.4ارب روپے رہا تھا تاہم فروری 2022میں فٹبالز کی برآمدات 3.7ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

اس طرح فروری 2021کے مقبالہ میں فروری 2022کے دوران فٹ بالز کی ملکی برامدات میں 2.3ارب روپے یعنی 163.5فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔