33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفریدیہ جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونا میرے لئے باعث...

فریدیہ جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونا میرے لئے باعث شرف و افتخار ہے،احمد داوداگلو

- Advertisement -

سراجیوو ۔ 9 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم احمد داوداگلو نے کہا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیاکے حصے الگ کرنے والوں کی اصل خواہش انسانوں کے دلوں کو تقسیم کرنا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بوسنیا ہرزیگوینیا کے علاقے ‘بانیا لوکا ‘میں واقع فریدیہ جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میںترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو نے شرکت کی۔اس مسجد کو 7 مئی 1993 کو سربوں نے مسمار کر دیا تھا جسے ترکی کے اقتصادی و ترقیاتی ادارے کی طرف سے تعمیر و مرمت کے بعد دوبارہ سے عبادت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4122

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں