23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںفضائی آلودگی کا باعث بننے والےعناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،ایڈیشنل...

فضائی آلودگی کا باعث بننے والےعناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور

- Advertisement -

قصور۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت انسداد سموگ کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ماحولیات، ایگری کلچر،ٹریفک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کی انسداد سموگ کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔رواں ماہ کے دوران سموگ کا موجب بننے والے بھٹوں‘انڈسٹریل یونٹس‘گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر 18لاکھ 8ہزار 650روپے جرمانہ‘11بھٹوں‘9فیکٹریوں کو سیل‘1265گاڑیوں کے چالان‘82افراد کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کے تدارک کیلئے فیلڈ میں کام کرتے نظر آئیں اور سموگ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403467

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں