فلائنگ سیمنٹ کو مالی سال 2021 کے دوران 143.7 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع

99

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):فلائنگ سیمنٹ کو30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 143.7 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 کے لئے فلائنگ سیمنٹ کو 530.7 ملین روپے خسارہ ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2021 میں کمپنی نے اپنے خسارہ پر قابو پایا اور مالی سال 2020 کے 530.7 ملین روپے کے خسارے مقابلے میں2021 کے دوران 143.7 ملین روپے خالص آمدن حاصل کی ہے۔