فلائنگ کوچ، موٹر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

106
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):مردان کے علاقے جلالہ برے شاہ کے قریب فلائنگ کوچ، موٹر کار اور موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 مردان کے مطابق جلالہ کے علاقے برے شاہ کے قریب فلائنگ کوچ، موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میر علی ساکن فضل آباد جاں بحق جبکہ اسکا بیٹا حمزہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔