فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں، روس

51
روسی وزیر خارجہ 2روزہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے

ماسکو۔26 نومبر (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیدا کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے ان کا ملک ثالثی کے لیے تیار ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز اطالوی دارالحکومت روم پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیدا کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے ا±ن کا ملک ثالثی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ممکنہ مصالحتی عمل کے لیے مشرق وسطیٰ کے ان دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے بھی روس تیار ہے۔