فلسطین و اسرائیل تنازعے کا واحد حل دو ریاستی حل ہی ہے، جرمن صدر

125

راملہ ۔ 10 مئی (اے پی پی) جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ فلسطین و اسرائیل تنازعے کے حل کے لیے فوری طور پر دو ریاستی حل کی جانب بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بیان مغربی کنارے کے دورے کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ جرمن صدر کے بقول اسرائیل کے برابر میں فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں پر کافی وقت صرف کیا جا چکا ہے