اقوام متحدہ ۔1اگست (اے پی پی):فلسطینی رہنما کے ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد اس واقعے کے بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے ایف پی نے سلامتی کونسل کی روسی صدارت کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی درخواست اور روس، چین اور الجزائر کے نمائندوں کی حمایت سے یہ اجلاس مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نے ایران اور لبنان پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ’خطرناک اشتعال انگیزی‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی بیروت اور تہران میں جو حملے دیکھے گئے ہیں وہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی کی نمائندگی کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب تمام کوششیں غزہ میں جنگ بندی کی جانب اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی جانب ہونی چاہییں۔