23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطینی عوام کے لئے متحدہ عرب امارات کا چھٹا امدادی جہاز مصر...

فلسطینی عوام کے لئے متحدہ عرب امارات کا چھٹا امدادی جہاز مصر پہنچ گیا

- Advertisement -

ابو ظہبی ۔7فروری (اے پی پی):فلسطینی عوام کے لئے متحدہ عرب امارات کا چھٹا امدادی جہاز مصر پہنچ گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق فلسطینی عوام کے لیےمتحدہ عرب امارات کا چھٹا امدادی جہاز آج العریش بندرگاہ، مصر پہنچ گیا ہے ۔یہ امدادی جہاز 20 جنوری کو دبئی کی الحمریہ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور یہ آپریشن آئیولرس نائٹ 3 کے تحت اب تک کی سب سے بڑی امدادی کھیپ ہے، جو شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے ایک خصوصی تحفہ ہے۔یہ جہاز 5,800 ٹن انسانی امداد لے کر آیا ہے، جس میں خوراک، پناہ گاہ کے سامان اور طبی ضروریات شامل ہیں۔

امداد کا بروقت پہنچنا، بالخصوص رمضان المبارک کے آغاز سے قبل غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔یہ امدادی کارروائیاں اماراتی ہلالِ احمر (ای آر سی )، زاید بن سلطان النہیان چیریٹی بل اینڈ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن، خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن، دار البر سوسائٹی اور شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے ممکن ہوئی ہیں۔یہ انسانی مشن یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کے تحت آپریشن الفارس الشهم 3کے توسیعی مرحلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی فوری ضروریات کو پورا کرنا اور اس مشکل وقت میں مسلسل امداد اور معاونت فراہم کرنا ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557004

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں