غزہ۔16مئی (اے پی پی):فلسطینی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سے فلسطین پر جاری اسرائیلی حملے رکوانے کی اپیل کی ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم اشتیے نے فلسطین کی سرکاری ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے کو بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے غزہ کی پٹی ، مغربی کنارے اورالقدس پر اسرائیل کے جاری حملوں کو روکنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مغربی کنارے میں قابض فوج کے خونی قتل عام کے ساتھ ساتھ 1948 کی سرزمین پر فلسطینی عوام کے خلاف آباد کار ی کےنسل پرستانہ حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جرائم کو صدر محمود عباس کی ہدایت پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم اشتیے نے چار ممالک روس ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، اقوام متحدہ اور یوروپی یونین سے سنجیدہ سیاسی راستہ کھولنے ہی کے نتیجے میں قبضہ ختم ہونے اور القدس کی آزادی کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنے سے آگاہ کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=252837